1 جون 2015 - 07:25
عراقی وزیر خارجہ کا متحدہ عرب امارت کے وزیر خارجہ کے الزامات پر تعجب

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے اپنے ملک کے خلاف متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے الزامات پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے اپنے ملک کے خلاف متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے الزامات پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے دہشت گردی کی حمایت پر مبنی متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے الزام کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت جمہوریت اور تمام فریقوں کی وسیع شرکت کی بنیاد پر استوار ہے اور ہم مذہبی اور فرقہ وارانہ تعصبات پر یقین نہیں رکھتے - انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کا بیان ان کے لئے باعث تعجب ہے اور وہ اس کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ادھر عراقی پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن مثال آلوسی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے بیان کو عراق کے داخلی امور میں کھلی مداخلت اور عراقی حکومت اور عوام پر جارحانہ حملہ قراردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ داعش گروہ خلیج فارس کے عرب ممالک کا پروردہ ہے اور یہی ممالک عراق کی مشکلات و مسائل اور علاقے کی بہت سی نفسیاتی جنگوں کا سبب ہیں- قابل ذکر ہے کہ عراق کے سیاسی دھڑوں نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حکومت عراق سے مطالبہ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے خلاف باضابطہ احتجاج کرے اور اس کے ناظم الامور کو بغداد سے نکال باہر کرے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲